Sunan ibn Majah Hadith 3600 (سنن ابن ماجہ)
[3600]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرِ بْنِ بَرَّادِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ قَاضِي مَرْوَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَخْطُبُ فَأَقْبَلَ حَسَنٌ وَحُسَيْنٌ عَلَيْہِمَا السَّلَام عَلَيْہِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ فَنَزَلَ النَّبِيُّ ﷺ فَأَخَذَہُمَا فَوَضَعَہُمَا فِي حِجْرِہِ فَقَالَ صَدَقَ اللہُ وَرَسُولُہُ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ رَأَيْتُ ہَذَيْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ ثُمَّ أَخَذَ فِي خُطْبَتِہِ
حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ جطبہ دے رہے تھے کہ اتنے میں حضرت حسن اور حضرت حسین ؓ آگئے۔انھو ں نے سرخ قمیص پہن رکھی تھی۔بنی ؓ (منبر سے) اتر آئے اور انھیں گود میں اٹھا لیا۔اور فرمایا ؛ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرما یا: انما اموالکم واولادکم فتنہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد آزمائش ہے میں نے انھیں دیکھا تو مجھ سے صبر نہ ہوا پھر آپ ﷺ نے خطبہ دینا شروع کر دیا۔