Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3601 (سنن ابن ماجہ)

[3601]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سُہَيْلٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْمُفَدَّمِ قَالَ يَزِيدُ قُلْتُ لِلْحَسَنِ مَا الْمُفَدَّمُ قَالَ الْمُشْبَعُ بِالْعُصْفُرِ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گہرے رنگ سے منع فرمایا۔(حدیث کے راوی)یزید بیان کرتے ہیں (ابن عمر رضی اللہ عنہ کے شاگرد)حضرت حسن بن سہل رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا:[مُفَدَّمَ]سے کیا مراد ہے؟انہوں نے فرمایا: جو عُصفُر(کسم)سے خوب رنگا گیا ہو۔