Sunan ibn Majah Hadith 3610 (سنن ابن ماجہ)
[3610]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ شَاةً لِمَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ مَرَّ بِہَا يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ قَدْ أُعْطِيَتْہَا مِنْ الصَّدَقَةِ مَيْتَةً فَقَالَ ہَلَّا أَخَذُوا إِہَابَہَا فَدَبَغُوہُ فَانْتَفَعُوا بِہِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُہَا
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو انہیں(آزادکردہ لونڈی کو) صدقہ میں ملی تھی۔نبی ﷺ نے فرمایا: انہوں نے اس کا چمڑا کیوں نہ اتار لیا کہ اسے رنگ کر اس سے فائدہ اٹھاتے؟ حاضرین نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!وہ تو مردار ہے۔آپ نے فرمایا: اسے صرف کھانا حرام ہے۔