Sunan ibn Majah Hadith 3624 (سنن ابن ماجہ)
[3624]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَكَأَنَّ رَأْسَہُ ثَغَامَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اذْہَبُوا بِہِ إِلَی بَعْضِ نِسَائِہِ فَلْتُغَيِّرْہُ وَجَنِّبُوہُ السَّوَادَ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:فتح مکہ کے دن ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر کیا گیا۔ان کا سرثغامہ (سفید گھاس)کی طرح(سفید)تھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انہیں ان (کے گھر)کی کسی خاتون کے پاس لے جاؤ۔وہ (مہندی وغیرہ کے ذریعے)ان کے بالوں کا رنگ تبدیل کردے۔اور انہیں سیاہ رنگ سے بچانا۔