Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3625 (سنن ابن ماجہ)

[3625] إسنادہ ضعیف

دفاع: ضعیف (تقریب: 1827)

انوار الصحیفہ ص 508

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَيْرَةَ الصَّيْرَفِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بْنِ زَكَرِيَّا الرَّاسِبِيُّ حَدَّثَنَا دَفَّاعُ بْنُ دَغْفَلٍ السَّدُوسِيُّ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ صُہَيْبِ الْخَيْرِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ أَحْسَنَ مَا اخْتَضَبْتُمْ بِہِ لَہَذَا السَّوَادُ أَرْغَبُ لِنِسَائِكُمْ فِيكُمْ وَأَہْيَبُ لَكُمْ فِي صُدُورِ عَدُوِّكُمْ

حضرت صہیب رومی ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بہترین چیز جس سے تم خضاب کرتے ہو،سیاہ رنگ ہے۔اس سے تمہاری عورتوں کے دلوں میں تمہاری رغبت (اور محبت)زیادہ ہوتی ہے اور تمہارے دشمنوں کے دلوں میں تمہارا رعب زیادہ ہوتا ہے۔