Sunan ibn Majah Hadith 3627 (سنن ابن ماجہ)
[3627] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (4211)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ ﷺ عَلَی رَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ مَا أَحْسَنَ ہَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ فَقَالَ ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا كُلِّہِ قَالَ وَكَانَ طَاوُسٌ يُصَفِّرُ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،نبی ﷺ کا گزرایک آدمی کے پا س سے ہواجس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا (بالوں کا رنگ مہندی لگاکر تبدیل کیا ہوا تھا۔)آپ نے فرمایا: یہ کتنا اچھا ہے! پھر آپ ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا۔آپ نے فرمایا: یہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔پھر ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے زرد خضاب کیا ہوا تھا،آپ نے فرمایا:یہ ان سب سے اچھا ہے۔راوی حدیث بیان کرتے ہیں(حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکے شاگرد)حضرت طاؤس رحمہ اللہ زرد خضاب استعمال کرتے تھے۔