Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3626 (سنن ابن ماجہ)

[3626]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ جُرَيْجٍ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُكَ تُصَفِّرُ لِحْيَتَكَ بِالْوَرْسِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَّا تَصْفِيرِي لِحْيَتِي فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَفِّرُ لِحْيَتَہُ

حضرت عبید بن جریج رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماسے سوال کیا:میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ورس کے ذریعے سے اپنی داڑھی کا رنگ زرد کرلیتے ہیں (اس کی کیا وجہ ہے؟)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:میرا اپنی داڑھی کو زرد کرنے کا سبب یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو اپنی ریش مبارک زرد کرتے دیکھاہے۔