Sunan ibn Majah Hadith 363 (سنن ابن ماجہ)

[363] إسنادہ ضعیف

أبو معاویۃ مدلس وعنعن

وکذا شیخہ الأعمش عنعن

والمرفوع صحیح انظر صحیح مسلم (279)

انوار الصحیفہ ص 390، 391

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَضْرِبُ جَبْہَتَہُ بِيَدِہِ وَيَقُولُ يَا أَہْلَ الْعِرَاقِ أَنْتُمْ تَزْعُمُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ لِيَكُونَ لَكُمْ الْمَہْنَأُ وَعَلَيَّ الْإِثْمُ أَشْہَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ

جناب ابو زرین رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا:میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشانی پر ہاتھ مارا اور کہا: اے عراق والو! تمہارا یہ خیال ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بول رہا ہوں؟(اس کا نتیجہ یہ ہوگا) کہ تمہیں فائدہ حاصل ہو جائے اور مجھے گناہ ہو۔میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے:’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتنا منہ ڈال دے تو اسے چاہیے کہ اس(برتن کو سا ت بار دھوئے۔‘‘