Sunan ibn Majah Hadith 3669 (سنن ابن ماجہ)
[3669]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُشَانَةَ الْمُعَافِرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ كَانَ لَہُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَيْہِنَّ وَأَطْعَمَہُنَّ وَسَقَاہُنَّ وَكَسَاہُنَّ مِنْ جِدَتِہِ كُنَّ لَہُ حِجَابًا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کی تین بیٹیاں ہوں،وہ ان پر صبر کرے،جو کچھ میسر ہو اس میں سے انہیں کھلائے پلائے اور پہنائے،قیامت کے دن وہ اس کے لیے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی۔