Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3680 (سنن ابن ماجہ)

[3680] إسنادہ ضعیف

قال البوصیري: ’’إسماعیل بن إبراہیم:مجہول والراوي عنہ ضعیف‘‘ حماد بن عبد الرحمٰن: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 509

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ عَالَ ثَلَاثَةً مِنْ الْأَيْتَامِ كَانَ كَمَنْ قَامَ لَيْلَہُ وَصَامَ نَہَارَہُ وَغَدَا وَرَاحَ شَاہِرًا سَيْفَہُ فِي سَبِيلِ اللہِ وَكُنْتُ أَنَا وَہُوَ فِي الْجَنَّةِ أَخَوَيْنِ كَہَاتَيْنِ أُخْتَانِ وَأَلْصَقَ إِصْبَعَيْہِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَی

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے تین یتیموں کی پرورش کی،وہ ایسے ہے جیسے اس نے رات بھر قیام کیا،دن بھر روزہ رکھا اور صبح شام اللہ کی راہ میں تلوار سونتے (جہاد کرتا)رہا۔میں اور وہ جنت میں اس طرح بھائی بھائی ہوں گے جس طرح یہ دونوں انگلیاں بہنیں ہیں۔(یہ فرماتے ہوئے) نبی ﷺ نے شہادت کی انگلی اور درمیانہ انگلی کو ملایا۔