Sunan ibn Majah Hadith 3690 (سنن ابن ماجہ)
[3690]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِخْوَانُكُمْ جَعَلَہُمْ اللہُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَأَطْعِمُوہُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوہُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ وَلَا تُكَلِّفُوہُمْ مَا يَغْلِبُہُمْ فَإِنْ كَلَّفْتُمُوہُمْ فَأَعِينُوہُمْ
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (غلا م) تمہارے بھائی ہیں،جنہیں اللہ نے تمہارے زیر دست (ماتحت) بنادیا ہے،لہٰذا جو کھانا تم کھاتے ہو اس میں سے انہیں کھلاؤاور جو(لباس) خود پہنتے ہو اس میں سے انہیں پہناؤ۔اور ان کو وہ کام کرنے کا حکم نہ دو جو ان پر غالب آجائے۔اور اگر (ضرورت کے تحت)انہیں ایسا حکم دو تو (اس کی انجام دہی میں خود بھی)ان کی مدد کرو۔