Sunan ibn Majah Hadith 3691 (سنن ابن ماجہ)
[3691] إسنادہ ضعیف
ترمذي (1946)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ ہَذِہِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ وَيَتَامَی قَالَ نَعَمْ فَأَكْرِمُوہُمْ كَكَرَامَةِ أَوْلَادِكُمْ وَأَطْعِمُوہُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ قَالُوا فَمَا يَنْفَعُنَا فِي الدُّنْيَا قَالَ فَرَسٌ تَرْتَبِطُہُ تُقَاتِلُ عَلَيْہِ فِي سَبِيلِ اللہِ مَمْلُوكُكَ يَكْفِيكَ فَإِذَا صَلَّی فَہُوَ أَخُوكَ
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بری مالکانہ صفات کا حال جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(مالک ہونے کے پہلو سے بھی اچھی صفات متصف ہونا چاہئیے۔)صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!کیا آپ نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ اس امت میں غلام اور یتیم سب قوموں سے زیادہ ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ہاں(ہوں گے)،لہٰذا ان سے اسی طرح عزت کا رویہ رکھوجس طرح اپنی اولاد سے عزت کا رویہ رکھتے ہو(انہیں خواہ مخواہ ذلیل نہ کرو۔)اور انہیں وہی کھلاؤجو خود کھاتے ہو۔انہوں نے عرض کیا:دنیا میں کیا چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ گھوڑا جسے تو اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے باندھ رکھے،تیرا غلام جو تیرے کام آئے۔اگر وہ نمازی ہو تو وہ تیرا (مسلمان) بھائی ہے (لہٰذا اس کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔)