Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3713 (سنن ابن ماجہ)

[3713]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَشَمَّتَ أَحَدَہُمَا أَوْ سَمَّتَ وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ عَطَسَ عِنْدَكَ رَجُلَانِ فَشَمَّتَّ أَحَدَہُمَا وَلَمْ تُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقَالَ إِنَّ ہَذَا حَمِدَ اللہَ وَإِنَّ ہَذَا لَمْ يَحْمَدْ اللہَ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپﷺ نے ایک کو دعا دی اور دوسرے کو نہ دی۔عرض کیا گیا:اے اللہ کے رسول!آپ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ نے ایک کو دعا دی اور دوسرے کو دعا نہیں دی (اس کی کیا وجہ ہے؟)آپ ﷺ نے فرمایا: اس نے اللہ کی تعریف کی تھی جبکہ اس نے اللہ کی تعریف نہیں کی۔