Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3723 (سنن ابن ماجہ)

[3723]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ طِخْفَةَ الْغِفَارِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَصَابَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَی بَطْنِي فَرَكَضَنِي بِرِجْلِہِ وَقَالَ مَا لَكَ وَلِہَذَا النَّوْمِ ہَذِہِ نَوْمَةٌ يَكْرَہُہَا اللہُ أَوْ يُبْغِضُہَا اللہُ

حضرت طھفہ بن قیس غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے مجھے مسجد میں پیٹ کے بل سوئے ہوئے پایا تو مجھے قدم مبارک سے ٹھوکا دیا اور فرمایا: اس انداز سے کیوں سوتے ہو؟سونے کا یہ انداز اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔