Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3727 (سنن ابن ماجہ)

[3727]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الزُّرَقِيُّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تُسُبُّوا الرِّيحَ فَإِنَّہَا مِنْ رَوْحِ اللہِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ وَالْعَذَابِ وَلَكِنْ سَلُوا اللہَ مِنْ خَيْرِہَا وَتَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ شَرِّہَا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہوا کو برا مت کہو،وہ اللہ کی رحمت ہے جو رحمت کا باعث ہوتی اور(کبھی)عذاب کا باعث بھی،اس لئے اللہ سے اس کی بھلائی مانگو اور اس کی برائی سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔