Sunan ibn Majah Hadith 374 (سنن ابن ماجہ)

[374]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا قَالَ أَبُو عَبْد اللہِ بْن مَاجَةَ الصَّحِيحُ ہُوَ الْأَوَّلُ وَالثَّانِي وَہْمٌ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو عُثْمَانَ الْمُحَارِبِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ نَحْوَہُ

سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے آدمی غسل کرے،یا مرد کے بچے ہوئے پانی سے عورت غسل کرے۔بلکہ(یہ حکم دیا کہ) دونوں اکٹھا شروع کر دیں۔ ابو عبد اللہ ابن ماجہ (مؤلف سنن ابن ماجہ) نے کہا)نے کہا: صحیح پہلی بات ہے۔دوسری وہم ہے۔ ابو الحسن بن سلمہ نے کہا‘ ہمیں ابو حاتم اور ابو عثمان محاربی نے بیان کیا‘ ان دونوں نے کہا کہ ہمیں معلی بن اسد نے سابق روایت کی طرح بیان کیا۔