Sunan ibn Majah Hadith 3761 (سنن ابن ماجہ)
[3761] إسنادہ ضعیف
سلیمان الأعمش عنعن
وحدیث البخاري (3509) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ فِرْيَةً لَرَجُلٌ ہَاجَی رَجُلًا فَہَجَا الْقَبِيلَةَ بِأَسْرِہَا وَرَجُلٌ انْتَفَی مِنْ أَبِيہِ وَزَنَّی أُمَّہُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے بڑا جھوٹ بولنے والا شخص وہ ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کی ہجو کی تو اس نے(جواب میں)پورے قبیلے کی ہجوکی(یہ سب سے بڑا جھوٹا ہے۔)اور وہ آدمی جو اپنے پاب سے نسبی تعلق توڑتا ہے اور اپنی ماں کو بدکارقراردیتا ہے۔