Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3773 (سنن ابن ماجہ)

[3773]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُوَرِّقٌ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِنَا قَالَ فَتُلُقِّيَ بِي وَبِالْحَسَنِ أَوْ بِالْحُسَيْنِ قَالَ فَحَمَلَ أَحَدَنَا بَيْنَ يَدَيْہِ وَالْآخَرَ خَلْفَہُ حَتَّی قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ

حضرت عبداللہ بن جعفر طیار رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم (بچے)بھی آپ کا استقبال کرتے،چنانچہ(ایک بار)میں اور حسن یا حسین رضی اللہ عنہما استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔رسول اللہ ﷺ نے ہم میں سے ایک کو (سواری پر) اپنے آگے اور دوسرے کو اپنے پیچھے سوار کرلیا حتی کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔