Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3775 (سنن ابن ماجہ)

[3775]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَی اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِہِمَا فَإِنَّ ذَلِكَ يَحْزُنُہُ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم تین افراد ہو تو دو آدمی اپنے (تیسرے)ساتھی کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں کیونکہ اس سے اسے غم (اور افسوس)ہوگا۔