Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3777 (سنن ابن ماجہ)

[3777]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ مَرَّ رَجُلٌ بِسِہَامٍ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَمْسِكْ بِنِصَالِہَا قَالَ نَعَمْ

سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن دینار سے کہا:آپ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو فرماتےہوئے سنا:ایک آدمی تیر لے کر مسجد میں سے گزرا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان کے پیکان پکڑلو۔انہوں نے جواب دیا ہاں۔