Sunan ibn Majah Hadith 3790 (سنن ابن ماجہ)
[3790] إسنادہ ضعیف
ترمذي (3377ب)
انوار الصحیفہ میں ’’ب‘‘ لکھا ہوا تھا۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَی ابْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ وَأَرْضَاہَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ وَأَرْفَعِہَا فِي دَرَجَاتِكُمْ وَخَيْرٍ لَكُمْ مِنْ إِعْطَاءِ الذَّہَبِ وَالْوَرِقِ وَمِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَہُمْ وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَكُمْ قَالُوا وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ ذِكْرُ اللہِ و قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ مَا عَمِلَ امْرُؤٌ بِعَمَلٍ أَنْجَی لَہُ مِنْ عَذَابِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ ذِكْرِ اللہِ
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤ جو تمہارے اعملا میں سب سے بہتر،تمہارے بادشاہ(اللہ تعالیٰ)کو سب سے زیادہ پسند،تمہارے درجات کو سب سے زیادہ بلند کرنے والا اور تمہارے لئے سونا اور چاندی (اللہ کی راہ میں)دینے سے بہتر اور اس بات سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن کا مقابلہ کرو اور ان کی گردنیں کاٹوں اور وہ تمہاری گردنیں کاٹیں؟ صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول!وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ کا ذکر۔ حضرت معاذ بن جبلؓ نے فرمایا:آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کر سکتا جو اللہ کے عذاب سے نجات دینے میں اللہ کے ذکر سے بڑھ کر مؤثر ہو۔