Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3791 (سنن ابن ماجہ)

[3791]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ يَشْہَدَانِ بِہِ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا يَذْكُرُونَ اللہَ فِيہِ إِلَّا حَفَّتْہُمْ الْمَلَائِكَةُ وَتَغَشَّتْہُمْ الرَّحْمَةُ وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْہِمْ السَّكِينَةُ وَذَكَرَہُمْ اللہُ فِيمَنْ عِنْدَہُ

حضرت ابو ہریرہ اور حضرت سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے بیٹھتے ہیں،انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں اور ان پر رحمت چھا جاتی ہے،اور ان پر سکینت نازل ہوتی ہے،اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر ان(فرشتوں)میں فرماتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔