Sunan ibn Majah Hadith 3796 (سنن ابن ماجہ)
[3796]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ يُونُسَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ ہِصَّانَ بْنِ الْكَاہِلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ تَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنِّي رَسُولُ اللہِ ﷺ يَرْجِعُ ذَلِكَ إِلَی قَلْبِ مُوقِنٍ إِلَّا غَفَرَ اللہُ لَہَا
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو انسان اس چیز کی گواہی دیتا ہوافوت ہوا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں(محمد ﷺ)اللہ کا رسول ہوں،اور یہ گواہی اس کا دل یقین سے دے رہا ہوتو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مغفرت فرمادے گا۔