Sunan ibn Majah Hadith 3799 (سنن ابن ماجہ)
[3799] إسنادہ ضعیف
عطیۃ:ضعیف مدلس
وتلمیذہ محمد بن أبي لیلی ضعیف مشہور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ قَالَ فِي دُبُرِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِيَدِہِ الْخَيْرُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ كَعَتَاقِ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَعِيلَ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص صبح کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھے،اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابرثواب ہوگا:[لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحۡدَہٗ لَا شَرِیۡکَ لَہٗ،لَہُ الۡمُلۡکُ وَلَہُ الۡحَمۡدُبِیَدِہِ الۡخَیۡرُ وَھُوَا عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ] اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے۔اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔