Sunan ibn Majah Hadith 3798 (سنن ابن ماجہ)
[3798]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي سُمَيٌّ مَوْلَی أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ لَہُ عَدْلُ عَشْرِ رِقَابٍ وَكُتِبَتْ لَہُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَ عَنْہُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكُنَّ لَہُ حِرْزًا مِنْ الشَّيْطَانِ سَائِرَ يَوْمِہِ إِلَی اللَّيْلِ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا أَتَی بِہِ إِلَّا مَنْ قَالَ أَكْثَرَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ایک دن میں سو بار یہ الفاظ کہے:[لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحۡدَہٗ لَا شَرِیۡکَ لَہٗ،لَہُ الۡمُلۡکُ وَلَہُ الۡحَمۡدُوَھُوَا عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ] اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں،بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے۔اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا،اور اس کے لئے (نامہ اعمال میں) سونیکیاں لکھی جائیں گی،اور اس کے سو گناہ مٹادئیے جائیں گے،اور ان کی وجہ سے سارا دن،رات تک وہ شیطان سے محفوظ رہے گا،اور کسی کا عمل اس کے عمل سے افضل نہیں ہوگا،سوائے اس شخص کے جو اس سے زیادہ ذکر کرے۔