Sunan ibn Majah Hadith 3810 (سنن ابن ماجہ)
[3810] إسنادہ ضعیف
زکریا بن منظور: ضعیف ومحمد بن عقبۃ: مستور
وللحدیث شواہد ضعیفۃ عند أحمد (344/6)وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَی زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ قَالَتْ أَتَيْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ دُلَّنِي عَلَی عَمَلٍ فَإِنِّي قَدْ كَبِرْتُ وَضَعُفْتُ وَبَدُنْتُ فَقَالَ كَبِّرِي اللہَ مِائَةَ مَرَّةٍ وَاحْمَدِي اللہَ مِائَةَ مَرَّةٍ وَسَبِّحِي اللہَ مِائَةَ مَرَّةٍ خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ فَرَسٍ مُلْجَمٍ مُسْرَجٍ فِي سَبِيلِ اللہِ وَخَيْرٌ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ وَخَيْرٌ مِنْ مِائَةِ رَقَبَةٍ
حضرت ام ہانئ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا:اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی (آسان سا)عمل بتائیے کیونکہ میں بوڑھی اور کمزور ہوگئی ہوں اور میرا بدن بھاری ہوگیا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سو بار[َاَللہُ اَکۡبَرُ]کہہ،سو بار[اَلۡحَمۡدُ لِلہ]کہہ،سو بار[سُبۡحَانَ اللہ]کہہ۔یہ لگام اور کاٹھی سمیت سو گھوڑے اللہ کی راہ میں دینے سے بہتر ہے،سو اونٹ (اللہ کی راہ میں قربان کرنے) سے بہتر ہے،اور سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔