Sunan ibn Majah Hadith 3809 (سنن ابن ماجہ)
[3809]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عِيسَی الطَّحَّانِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ أَوْ عَنْ أَخِيہِ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ مِمَّا تَذْكُرُونَ مِنْ جَلَالِ اللہِ التَّسْبِيحَ وَالتَّہْلِيلَ وَالتَّحْمِيدَ يَنْعَطِفْنَ حَوْلَ الْعَرْشِ لَہُنَّ دَوِيٌّ كَدَوِيِّ النَّحْلِ تُذَكِّرُ بِصَاحِبِہَا أَمَا يُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ لَہُ أَوْ لَا يَزَالَ لَہُ مَنْ يُذَكِّرُ بِہِ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی عظمت کا جو ذکر کرتے ہو،یعنی تسبیح[سُبۡحَانَ اللہِ]تہلیل [َلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ] اور تمہید [اَلۡحَمۡدُ لِلہ]کے الفاظ کہتے ہو،وہ عرش کے ارد گرد چکر لگاتے ہیں۔ان کی ایسی بھنبھناہٹ ہوتی ہے جیسے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ۔وہ اپنے کہنے والے کا (اللہ کے دربار میں)ذکر کرتے ہیں۔کیا تم نہیں چاہتے کہ (اللہ کے دربار میں)تمہارا ذکر ہوتا رہے۔