Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3853 (سنن ابن ماجہ)

[3853]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ،مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((يُسْتَجَابُ لِأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ)) قِيلَ: وَكَيْفَ يَعْجَلُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ اللہَ فَلَمْ يَسْتَجِبِ اللہُ لِي

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے ایک کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے جب تک کہ وہ جلد بازی نہ کرے۔عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ جلد بازی کس طرح کرتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وہ کہتا ہے:میں نے اللہ سے دعا کی لیکن اللہ نے میری دعا قبول نہیں کی۔