Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3854 (سنن ابن ماجہ)

[3854]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ،عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ،عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللہُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ،وَلْيَعْزِمْ فِي الْمَسْأَلَةِ،فَإِنَّ اللہَ لَا مُكْرِہَ لَہُ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص یوں نہ کہے: یااللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے۔اے چاہیے کہ پختہ امید کے ساتھ دعا مانگے کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔