Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3856 (سنن ابن ماجہ)

[3856]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْعَلَاءِ،عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: اسْمُ اللہِ الْأَعْظَمُ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ فِي سُوَرٍ ثَلَاثٍ: الْبَقَرَةِ،وَآلِ عِمْرَانَ،وَطہ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ،قَالَ: ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعِيسَی بْنِ مُوسَی،فَحَدَّثَنِي أَنَّہُ سَمِعَ غَيْلَانَ بْنَ أَنَسٍ،يُحَدِّثُ عَنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہُ

حضرت قاسم بن عبد الرحمٰن دمشقی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: اللہ کا عظیم ترین نام (اسم اعظم) جس کےساتھ اللہ سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے،تین سورتوں میں ہے: سورۂ بقرہ،سورۂ آل عمران اور سورۂ طہٰ میں۔ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے مذکورہ بالا روایت اپنے استاد عبد الرحمٰن بن ابراہیم دمشقی رحمۃ اللہ سے ایک دوسری سند سے نبیﷺ سے مرفوع بھی اسی طرح بیان کی ہے۔