Sunan ibn Majah Hadith 3857 (سنن ابن ماجہ)
[3857]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ،أَنَّہُ سَمِعَہُ مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللہُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ،الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أَحَدٌ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَقَدْ سَأَلَ اللہَ بِاسْمِہِ الْأَعْظَمِ،الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی،وَإِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ))
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبیﷺ نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا: [اللہم إِنی أَسأَلک۔۔۔أَحدٌ] اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں،اس لیے کہ تو اللہ ہے،اکیلا ہے،بے نیاز ہے جس نے کسی کو جنم نہیں دیاہے،اور نہ ہی اسے کسی نے جنم دیا،نہ اس کا کوئی ہم سر ہے۔تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس شخص نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام (اسم اعظم) کے وسیلے سے سوال کیا ہے جس کے وسیلے سے جب اس سے مانگا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلے سے اس سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے۔