Sunan ibn Majah Hadith 422 (سنن ابن ماجہ)
[422]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَأَلَہُ عَنْ الْوُضُوءِ فَأَرَاہُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ ہَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَی ہَذَا فَقَدْ أَسَاءَ و تَعَدَّی أَوْ ظَلَمَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے وضو کے بارے میں سوال کیا۔آپ ﷺ نے اسے تین تین بار (اعضاء دھو کر) وضو کر کے دکھایا،پھر فرمایا:’’وضو یہ ہوتا ہے،جس نے اس پر اضافہ کیا،اس نے برا کیا،حد سے تجاوز کیا اور ظلم کیا