Sunan ibn Majah Hadith 434 (سنن ابن ماجہ)

[434]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ قَالَ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ وَہُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی ہَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدٍ نَعَمْ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدَيْہِ فَغَسَلَ يَدَيْہِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْہِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ بِيَدَيْہِ فَأَقْبَلَ بِہِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِہِ ثُمَّ ذَہَبَ بِہِمَا إِلَی قَفَاہُ ثُمَّ رَدَّہُمَا حَتَّی رَجَعَ إِلَی الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْہُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْہِ

جناب عمرو بن یحییٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے (اپنے والد) عمرو بن یحییٰ کے دادا سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: کیا آپ مجھے(عملی طور پر) دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کس طرح وضو کرتے تھے؟ سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا:ہاں(ابھی دکھادیتا ہوں)۔انہوں نے پانی طلب فرمایا،پھر اپنے ہاتھوں پر پانی ڈال کر دوبار ہاتھ دھوئے۔پھر تین بار کلی کی اور ناک صاف کی،پھر تین بار چہرہ دھویا،پھر کہنیوں تک بازو دو دو بار دھوئے،پھر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا،(مسح کے دوران میں) ہاتھوں کو آگے بھی لائے اور پیچھے بھی لے گئے۔(مسح کرنا) سر کے اگلے حصے سے شروع کیا،پھر گدی تک ہاتھوں کو لے گئے،پھر واپس اسی جگہ لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔اس کے بعد دونوں پاؤں دھوئے۔