Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4340 (سنن ابن ماجہ)

[4340]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ سَأَلَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ الْجَنَّةُ اللہُمَّ أَدْخِلْہُ الْجَنَّةَ وَمَنْ اسْتَجَارَ مِنْ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ النَّارُ اللہُمَّ أَجِرْہُ مِنْ النَّارِ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین بار جنت مانگتا ہے۔جنت(جنت کے اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے) کہتی ہے۔:یا اللہ! اسے جنت میں داخل فرمادے۔اور جو کوئی تین بار(جہنم کی) آگ سے پناہ مانگتا ہے۔جہنم (جہنم اس کے حق میں دعا کرتےہوئے) کہتی ہے۔یا اللہ! اسے آگ سے محفوظ فرما۔