Sunan ibn Majah #4340 (سنن ابن ماجہ)

صحیح

تحقیق وتخریج: الحافظ ابو معاذ زبیر العلیزئی الباکستانی

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ الْجَنَّةُ اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَمَنْ اسْتَجَارَ مِنْ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ النَّارُ اللَّهُمَّ أَجِرْهُ مِنْ النَّارِ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین بار جنت مانگتا ہے۔جنت( جنت کے اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے ) کہتی ہے۔:یا اللہ ! اسے جنت میں داخل فرمادے۔اور جو کوئی تین بار(جہنم کی) آگ سے پناہ مانگتا ہے۔جہنم (جہنم اس کے حق میں دعا کرتےہوئے ) کہتی ہے۔یا اللہ! اسے آگ سے محفوظ فرما۔