Sunan ibn Majah Hadith 450 (سنن ابن ماجہ)

[450]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة وعلي بن محمد قالا حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن ہلال بن يساف عن أبي يحيی عن عبد اللہ بن عمرو قال رأی رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم قوما يتوضئون وأعقابہم تلوح فقال ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء.

سیدنا عبداللہ بن عمر ورضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا(آپ نے دیکھا کہ جو افراد وضو کر چکے تھے) ان کی ایڑیاں چمک رہی تھیں۔(جو پاؤں اچھی طرح نہ دھونے کی وجہ سے واضح طور پر خشک نظر آرہی تھیں۔) آپ ﷺ نے فرمایا:’’ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے،وضو اچھی طرح مکمل کرو