Sunan ibn Majah Hadith 452 (سنن ابن ماجہ)

[452]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَتْ عَائِشَةُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ وَہُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَتْ أَسْبِغْ الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنْ النَّارِ

جناب ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے(اپنے بھائی)سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا تو فرمایا: کامل وضو کیا کرو کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان سنا ہے: ’’ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔‘‘