Sunan ibn Majah Hadith 563 (سنن ابن ماجہ)
[563] إسنادہ ضعیف
أبو شریح: مجہول الحال وأبو مسلم العبدي: مجہول
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ مَوْلَی زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَی رَجُلًا يَنْزِعُ خُفَّيْہِ لِلْوُضُوءِ فَقَالَ لَہُ سَلْمَانُ امْسَحْ عَلَی خُفَّيْكَ وَعَلَی خِمَارِكَ وَبِنَاصِيَتِكَ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ
جناب زید بن صوحان کے آزاد کردہ غلام جناب ابو مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں سلمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ وضو کرنے کے لئے موزے اتار رہا ہے۔سلمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: موزوں پر،عمامے اور سر کے اگلے حصے پر مسح کر لو،کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں پر اور سر کے کپڑے پر مسح کرتے دیکھا ہے۔