Sunan ibn Majah Hadith 609 (سنن ابن ماجہ)
[609]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ قَالَ سَہْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنْبَأَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ إِنَّمَا كَانَتْ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أُمِرْنَا بِالْغُسْلِ بَعْدُ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اسلام کے ابتدائی دور میں رخصت تھی (کہ جماع کی صورت میں جب تک انزال نہ ہو،غسل واجب نہیں ہوتا تھا۔) بعد میں ہمیں غسل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔