Sunan ibn Majah Hadith 689 (سنن ابن ماجہ)

[689]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی أَنْبَأَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَزَالُ أُمَّتِي عَلَی الْفِطْرَةِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّی تَشْتَبِكَ النُّجُومُ قَالَ أَبُو عَبْد اللہِ بْن مَاجَةَ سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَی يَقُولُ اضْطَرَبَ النَّاسُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ بِبَغْدَادَ فَذَہَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ الْأَعْيَنُ إِلَی الْعَوَّامِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ فَأَخْرَجَ إِلَيْنَا أَصْلَ أَبِيہِ فَإِذَا الْحَدِيثُ فِيہِ

سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت اس وقت تک دین فطرت(دین اسلام) پر قائم رہے گی،جب تک مغرب میں اتنی تاخیر نہ کرے کہ ستارے خوب نکل آئیں۔‘‘ امام ابو عبد اللہ ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا:میں نے محمد بن یحیٰ سے سنا‘ وہ کہتے تھے کہ لوگ بغداد میں اس حدیث کے بارے میں مضطرب ہوئے تو میں اور ابو بکر الاعین عوام بن عباد بن عوام کے پاس گئے تو وہ اپنے باپ کی اصل(کتاب)ہمارے پاس لائے‘تو اس میں یہ حدیث موجود تھی۔