Sunan ibn Majah Hadith 698 (سنن ابن ماجہ)

[698]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ ذَكَرُوا تَفْرِيطَہُمْ فِي النَّوْمِ فَقَالَ نَامُوا حَتَّی طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْہَا فَلْيُصَلِّہَا إِذَا ذَكَرَہَا وَلِوَقْتِہَا مِنْ الْغَدِ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ رَبَاحٍ فَسَمِعَنِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ وَأَنَا أُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ فَقَالَ يَا فَتًی انْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ فَإِنِّي شَاہِدٌ لِلْحَدِيثِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ فَمَا أَنْكَرَ مِنْ حَدِيثِہِ شَيْئًا

سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نیند میں اپنی تقصیر کا ذکر کیا،یعنی یہ تقصیر کہ وہ سورج نکلنے تک سوئے رہے۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سوتے ہوئے(تاخیر ہو جانے میں) کوئی کوتاہی نہیں،تقصیر(گناہ) تو جاگتے ہوئے (تاخیر کر دینے میں) ہوتی ہے۔جب کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سویا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے(یا جب بیدار ہو) اسی وقت نماز پڑھ لے اور اگلے دن اس کے وقت پر ادا کرے۔‘‘ (حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد)حضرت عبد اللہ بن رباح نے کہا: میں یہ حدیث بیان کر رہا تھا کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بھی سن لیا‘انہوں نے فرمایا:لڑکے! توجہ سے حدیث بیان کرو‘اس حدیث(کے ارشاد فرمائے جانے)کے موقع پر میں بھی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر تھا۔(میں نے حدیث بیان کی تو)انہوں نے حدیث میں کسی غلطی کی نشان دہی نہیں کی۔