Sunan ibn Majah Hadith 700 (سنن ابن ماجہ)
[700]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی الْمِصْرِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ مِنْ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَہَا وَمَنْ أَدْرَكَ مِنْ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَہَا حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فَذَكَرَ نَحْوَہُ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالی،اس نے فجر کی نماز پالی۔اور جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالی،اس نے عصڑ کی نماز پالی۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے کہا:ہمیں جمیل بن حسن نے عبد الاعلیٰ سے‘انہوں نے معمر سے‘انہوں نےابو سلمۃ سے‘انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے بیان کیا کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:پھر سابقہ روایت کی طرح بیان کیا۔