Sunan ibn Majah Hadith 709 (سنن ابن ماجہ)

[709]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ يَحْيَی عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ أَنَّ مَكْحُولًا حَدَّثَہُ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ حَدَّثَہُ قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ الْأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً وَالْإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً الْأَذَانُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَالْإِقَامَةُ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ

سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے اذان کے انیس کلمات اور اقامت کے سترہ کلمات سکھائے۔اذان اللہ اکبر،اللہ اکبر،اللہ اکبر اللہ اکبر،اشھد ان لا الہ الا اللہ،اشھد ان لا الہ الاللہ،اشھد ان محمدارسول اللہ،اشھد ان محمدا رسول اللہ،اشھد ان لا الہ الا اللہ،اشھد ان لا الہ الاللہ،اشھد ان محمدارسول اللہ،اشھد ان محمدا رسول اللہ،حی علی الصلاۃ،حی علی الصلاۃ،حی علی الفلاح،حی علی الفلاح،اللہ اکبر،اللہ اکبر،لا الہ الا اللہ)’’اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔نماز کی طرف آؤ،نماز کی طرف آؤ۔کامیابی کی طرف آؤ،کامیابی کی طرف آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ اور اقامت کے سترہ کلمات یہ ہیں: (اللہ اکبر،اللہ اکبر،اللہ اکبر اللہ اکبر،اشھد ان لا الہ الا اللہ،اشھد ان لا الہ الاللہ،اشھد ان محمدارسول اللہ،اشھد ان محمدا رسول اللہ،حی علی الصلاۃ،حی علی الصلاۃ،حی علی الفلاح،حی علی الفلاح،قد قامت الصلاۃ،قد قامت الصلاۃاللہ اکبر،اللہ اکبر،لا الہ الا اللہ)’’اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں،میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔نماز کی طرف آؤ،نماز کی طرف آؤ،کامیابی کی طرف آؤ،کامیابی کی طرف آؤ۔نماز کھڑی ہوگئی،نماز کھڑی ہوگئی۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘