Sunan ibn Majah Hadith 755 (سنن ابن ماجہ)
[755]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْفَضْلِ الْخُرْقِي قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ عَاصِمٍ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَرْسَلَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعَالَ فَخُطَّ لِي مَسْجِدًا فِي دَارِي أُصَلِّي فِيہِ،وَذَلِكَ بَعْدَ مَا عَمِيَ،((فَجَاءَ،فَفَعَلَ))
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری صحابی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیغام بھیجا کہ میرے گھر تشریف لا کر میرے لئے گھر میں ایک مسجد(نماز کی جگ) مقرر کر دیجئے جہاں میں نماز پڑھا کروں۔اس وقت وہ صحابی نا بینا ہو چکے تھے۔رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اس صحابی کی فرمائش پوری کی۔