Sunan ibn Majah Hadith 778 (سنن ابن ماجہ)
[778] إسنادہ ضعیف
عطیۃ العوفي: ضعیف مدلس
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُوَفَّقِ أَبُو الْجَہْمِ قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ،عَنْ عَطِيَّةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِہِ إِلَی الصَّلَاةِ،فَقَالَ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِحَقِّ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ،وَأَسْأَلُكَ بِحَقِّ مَمْشَايَ ہَذَا،فَإِنِّي لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا،وَلَا بَطَرًا،وَلَا رِيَاءً،وَلَا سُمْعَةً،وَخَرَجْتُ اتِّقَاءَ،سُخْطِكَ،وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ،فَأَسْأَلُكَ أَنْ تُعِيذَنِي مِنَ النَّارِ،وَأَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي،إِنَّہُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ،أَقْبَلَ اللہُ عَلَيْہِ بِوَجْہِہِ،وَاسْتَغْفَرَ لَہُ سَبْعُونَ أَلْفِ مَلَكٍ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص نمازکے لئے گھر سے نکلا اور یہ دعا پڑھی،اللہ تعالیٰ اپنے چہرہٴ مبارک سے اس کی طرف توجہ فرماتا ہے اور ستر ہزار فرشتے اس کے حق میں بخشش کی دعا کرتے ہیں۔‘‘(دعا یہ ہے):(اللہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِحَقِّ السَّائِلِینَ عَلَیْکَ وَأَسْأَلُکَ بِحَقِّ مَمْشَایَ ہَذَا فَإِنِّی لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا وَلاَ بَطَرًا وَلاَ رِیَاءً وَلاَ سُمْعَۃً وَخَرَجْتُ اتِّقَاءَ سُخْطِکَ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِکَ فَأَسْأَلُکَ أَنْ تُعِیذَنِی مِنَ النَّارِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِی ذُنُوبِی إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ)’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں،مانگنے والوں کے تجھ پر حق کی وجہ سے اور میں (نماز کے لئے) اپنے اس چلنے کے وسیلہ سے تجھ سے سوال کرتا ہوں،میں نہ فخر کرتے ہوئے نکلا ہوں،نہ اتراتے ہوئے،نہ ریاکاری کے لئے،نہ شہرت کے لئے،میں تو تیری ناراضی سے بچنے کے لئے،اور تیری رضا کے حصول کے لئے نکلا ہوں،میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے جہنم سے پناہ دے دے،اور میرے گناہ معاف فرما دے،تیرے سوا گناہوں کو یقیناً کوئی نہیں بخش سکتا۔‘‘