Sunan ibn Majah Hadith 893 (سنن ابن ماجہ)
[893]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَائِمًا وَإِذَا سَجَدَ فَرَفَعَ رَأْسَہُ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّی يَسْتَوِيَ جَالِسًا وَكَانَ يَفْتَرِشُ رِجْلَہُ الْيُسْرَی
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب رکوع سے اٹھاتے تو اس وقت تک سجدہ نہیں کرتے تھے۔جب تک پوری طرح کھڑے نہ ہو جاتے،اور جب سجدہ کر کے سر اٹھاتے،اس وقت تک (دوسرا) سجدہ نہیں کرتے تھے،جب تک اچھی طرح بیٹھ نہ جاتے اور آپ اپنا بایاں پاؤن بچھا لیتے تھے۔