Sunan ibn Majah Hadith 927 (سنن ابن ماجہ)

[927]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ-ذَہَبَ أَہْلُ الْأَمْوَالِ وَالدُّثُورِ بِالْأَجْرِ،يَقُولُونَ كَمَا نَقُولُ،وَيُنْفِقُونَ وَلَا نُنْفِقُ،قَالَ لِي ((أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَمْرٍ إِذَا فَعَلْتُمُوہُ أَدْرَكْتُمْ مَنْ قَبْلَكُمْ،وَفُتُّمْ مَنْ بَعْدَكُمْ،تَحْمَدُونَ اللہَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ،وَتُسَبِّحُونَہُ،وَتُكَبِّرُونَہُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ،وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ،وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ)) قَالَ سُفْيَانُ: ((لَا أَدْرِي أَيَّتُہُنَّ أَرْبَعٌ))

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ سے عرض کیا گیا،ایک روایت کے مطابق سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے خود کہا: اے اللہ کے رسول! مال و دولت والے تو اجرو ثواب لے گئے (اور ہم غریب پیچھے رہ گئے) زبان سے ادا کی جانے والی عبادت جس طرح ہم کرتے ہیں،وہ بھی کرتے ہیں اور وہ (اپنے مال اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور ہم (استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے) خرچ نہیں کرتے۔نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو گے تو آگے نکل جانے والوں کو جالو گے اور پیچھے رہ جانے والے تم تک نہ پہنچ سکیں گے۔ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیساور چونتیس بار (الحمدللہ،سبحان اللہ) اور (اللہ اکبر) کہا کرو۔‘‘ امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں ان میں سے کون سا کلمہ چونتیس بار ہے۔