Sunan ibn Majah Hadith 936 (سنن ابن ماجہ)

[936]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ،قَالَ: خَرَجْتُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ،فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ،فَقَالَ أَبِي: مَنْ ہَذَا؟ قَالَ: أَبُو الْمَلِيحِ،قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ،وَأَصَابَتْنَا سَمَاءٌ،لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا،فَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ))

سیدنا ابو ملیح عامر رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے: میں ایک بارش والی رات میں(نماز کے لئے گھر سے) نکلا۔جب واپس آکر دروازہ کھلوایا تو والد صاحب(سیدنا اسامہ بن عمیر ہذلی رضی اللہ عنہ) نے کہا: کونہے؟ میں نے کہا: ابو ملیح ہوں۔فرمایا: میں نے تو دیکھا ہے کہ ہم لو گ صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔(اس دوران میں ہلکی سی) بارش ہوگئی جس سے ہمارے جوتوں کے تلوے بھی گیلے نہ ہوئے۔(لیکن) رسول اللہ ﷺ کے مؤذن نے (نبی ﷺ کے حکم سے) اعلان کر دیا کہ ’’اپنے ٹھکانوں پر(خیموں)میں نماز پرھ لو۔‘‘