Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1011 (مشکوۃ المصابیح)

[1011] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (399) و النسائي (2/ 204 ح 1082) [و ابن حبان: 267]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرِ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي الظُّہْرَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فآخذ قَبْضَة من الْحَصَی لتبرد فِي كفي ن أَضَعُہَا لِجَبْہَتِي أَسْجُدُ عَلَيْہَا لِشِدَّةِ الْحَرِّ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وروی النَّسَائِيّ نَحوہ

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز ظہر ادا کر رہا تھا،میں نے کنکریوں کی مٹھی بھری تاکہ وہ میری مٹھی میں ٹھنڈی ہو جائیں،میں گرمی کی شدت کی وجہ سے ان پر سجدہ کیا کرتا تھا۔ابوداؤد،اور امام نسائی نے بھی اسی کی مثل روایت کیا ہے۔اسنادہ حسن۔