Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1013 (مشکوۃ المصابیح)
[1013] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (1/ 168 ح 406)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمَ عَلَيْہِ فَرَدَّ الرَّجُلُ كَلَامًا فَرَجَعَ إِلَيْہِ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ: إِذَا سُلِّمَ عَلَی أَحَدِكُمْ وَہُوَ يُصَلِّي فَلَا يَتَكَلَّمْ وَلْيُشِرْ بِيَدِہِ. رَوَاہُ مَالك
نافع بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر ؓ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا،انہوں نے اسے سلام کیا تو اس نے بول کر جواب دیا،عبداللہ بن عمر ؓ اس کے پاس واپس آئے اور اسے بتایا: جب تم میں سے کسی شخص کو حالت نماز میں سلام کیا جائے تو وہ بول کر جواب نہ دے بلکہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر دے۔صحیح،رواہ مالک۔